D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چنگ زدن (ساز بجانا) - حضرت ابن سیرین

Topic: چنگ زدن (ساز بجانا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ساز بجانا جھوٹی بات ہے۔ اگر دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو باطل اور جھوٹی بات پر دلیل ہے۔ اور اس کو اس سے غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے ساز دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے عطا اور بزرگی حاصل ہو گی۔ اور اگر اس کے اہل سے نہیں تو غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔