جلاب (گلاب) - حضرت ابن سیرین
Topic: جلاب (گلاب)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ گلاب کا پینا مال حلال اور پاک دین ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گلاب دیا ہے اور اس نے پیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حاصل ہو گا اور نیز اس کے اعتقاد پاک اور درستی دین کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے گلاب دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس سے خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گلاب پیا نہیں ہے۔ بلکہ زمین پر گرایا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔