جماع - حضرت دانیال
Topic: جماع
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جماع خواب میں حاجت کا پورا ہوتا ہے۔ خاص کر اگر دیکھے کہ منی اس سے جدا ہو گئی ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ کسی سے جماع کیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس سے نیکی پائے گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس سے جماع کیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خاندان مالدار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس سے جماع کیا ہے اس طرح کہ مرد نیچے ہے اور عورت اوپر ہے تو دلیل ہے کہ دوسری عورت کرے گا اور اس سے خیر و منفعت دیکھے گا۔