جگر - حضرت ابن سیرین
Topic: جگر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جگر چھپا ہوا مال ہے۔ اگر آدمی کا جگر دیکھے تو چھپا ہوا مال پائے گا اور خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سا پکا ہوا یا بریاں کیا ہوا یا خام جگر اس کو ملا ہے تو دلیل ہے کہ خزانہ پائے گا۔ گائے اور بکری کا جگر بھی مال و نعمت کی دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ جگر خواب میں دیکھنا فرزندوں پر دلیل ہے۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : اولادنا اخبارنا ۔ (ہماری اولاد ہمارے جگر ہیں)۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جگر کا نکلنا یا ظاہر ہونا پوشیدہ مال پر دلیل ہے جو ظاہر ہو گا اور بہت سا جگر پختہ یا خام خزانہ پانے اور علم غیب پر دلیل ہے۔