D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چکاوک (سرخاب) - General

Topic: چکاوک (سرخاب)

سُر خاب ایک پرندہ ہے۔ خواب میں اس کے اس کی تاویل فرزند یا غلام ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نر قبرہ (سرخاب) پکڑا ہے۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے غلام یا فرزند آئے گا۔ اگر نر ہے تو غلام کے بیٹا ہو گا۔ اگر مادہ ہے تو غلام کے لڑکی ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ قبرہ خواب میں ایک مرد شیریں سخن ہے۔ غریب – کم آزار اور چرب زبان ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے قبرہ پکڑا ہے یا کسی نے اس کو بخشا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے آدمی سے صحبت ہو گی۔