چُغد (چھوٹا الو) - General
Topic: چُغد (چھوٹا الو)
الو خواب میں تابکار اور حرامی آدمی ہے۔ اگر دیکھے کہ کوئی آدمی الو پکڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ایسے آدمی سے جھگڑا پڑے گا۔ اور کسی حال میں بھی الو کا دیکھنا مبارک نہیں ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ الو کی آواز سنتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس جگہ الو کی آواز کے مطابق رونا پیٹنا ہو گا۔ اور اگر خواب میں الو کا بچہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند منحوس اور - اور میں کاج ناخلف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ الو کا گوشت کھایا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اسی قدر چور اور تابکار آدمی کے مال کو کھائے گا۔