D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چغانا (بجانے کا ساز) - حضرت ابن سیرین

Topic: چغانا (بجانے کا ساز)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ساز بے ہودہ بات اور جھوٹ ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ باجا بجاتاہے تو دلیل ہے کہ بیہودہ بات اور جھوٹ بولے گا ۔ یا اس کو غم اور اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باد شاہ نے اس کو باجا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو باد شاہ سے غم و اندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے ساز کو توڑ کر گرا دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل سے توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باجہ بجاتا ہے اور پہلے باجہ بجانا نہیں جانتا تھا۔ تو دلیل ہے کہ اگر صاحب علم ہے تو لوگوں کو تعلیم دے گا اور اپنے علم سے فائدہ پہنچائے گا۔ اور لوگوں کو علم حدیث و فقہ اور علم تفسیر بتائے گا۔ اور اگر صاحب خواب جاہل ہے تو ایسا شغل اختیار کرے گا کہ جس پر لوگ اس کو ملامت کریں گے اور اگر دیکھے کہ ساز کے ساتھ تالیاں بجاتا اور ناچتا ہے تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے۔