جستن (کُودنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: جستن (کُودنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اور کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے کودا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے حال میں تبدیلی ہو گی۔ اور اگر دور کودا ہے تو دور کا سفر کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لکڑی یا نیزہ ہے اور اس کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ پر کودتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ مدد کے لئے کسی قوی مرد پر اعتماد کرے گا۔ تاکہ وہ کام اس کے منشاء کے مطابق ہو جائے اور اگر دیکھے کہ دیوار سے کودا ہے اور چوپائے پر بیٹھا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوہارے پر کودا ہے اور گھر دب گیا ہے اور وہ مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت اس سے جدا ہو گی اور پھر اس کے پاس آئے گی۔ اور اگر دیکھے کہ زمین سے ہوا پر کودا ہے اور قبلہ کی طرف رخ کیا اور پھر اپنے آپ کو حرم کعبہ یا مکہ یا مدینہ شریف میں دیکھا ہے۔ یہ سب حج کرنے کی دلیلیں ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ نامعلوم مقام سے نامعلوم مقام کی طرف کو دا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شگون کے ساتھ کو دا ہے اور ادھر لٹکا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس پر عيش تباہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ہوا میں کودا ہے اور پرندے کو پکڑا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنی عورت چھوڑے گا اور دوسری عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوب یا عصا کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ پر کودتا پھرتا ہے تو دلیل ہے کہ رنج و اندیشہ سے رہائی پائے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔