چرغ - حضرت ابن سیرین
Topic: چرغ
چرغ ایک شکاری جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرغ بادشاه ہے۔ اگر خواب میں وحشی چرغ کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند بلوغ اور مردانگی تک پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چراغ کو پکڑا ہے اور اس سے شکار کیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر ظلم و ستم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو چراغ دیا ہے اور وہ شکار کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور حرمت پائے گا اور دوسروں پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چرغ شکار کرتا ہے اور اس کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے نافرمان فرزند آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گوشت سے چرغ نے کچھ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ فرزند سے رنج اور بدی دیکھے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چرچ دیکھنے کی تاویل بزرگ مرد باہیت و قوت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ چرغ نے اس کے گھر میں ایک بار یا دو بار آواز کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچےگا۔ اور اگر تین بار بولا ہے تو کچھ نقصان نہ ہو گا۔