D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چراغدان - اہل تعبیر

Topic: چراغدان

چراغدان خواب میں عورت ہے۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ گھر اور قبیلے کا خدمت گار ہے اور چراغدان حکومت ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ چراغ دان لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ اس خدمت گار کی اصل کبر ہے۔ اور اگر مٹی کو دیکھے تو اس خدمت گار کی اصل مسلمان ہے اور دیندار با امانت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ چراغدان اس کے ہاتھ سے گرا اور ٹوٹ گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت یا خدمت گار مرے گا۔