چراغ - حضرت اسماعیل
Topic: چراغ
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سے چراغ ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا جو عزت و دولت پائے گا۔ اور اگر خواب دیکھنے والا بدکار ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالے کی طرف رجوع کرے گا اور توبہ کرے گا اور اگر مشرک ہے تو ہدایت پائے گا اور اگر مسلمان ہے تو عبادت کی توفیق پائے گا۔ فرمان حق ہے : وَسِرَاجًا " تُنرا وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُم مِّنَ اللَّهِ فَضلا كبيرا، (اور چراغ روشن ہے اور ایمان والوں کو بشارت دو کہ ان پر اللہ تعالی کی طرف سے بڑا فضل ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ چراغ گل ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا یا اس کی عزت و دولت میں نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سامنے چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور دین کی مراد پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں دو بیتی والا چراغ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دو فرزند ایک شکم سے پیدا ہوں گے۔