جُبہ (چوغہ) - حضرت جابر مغربی
Topic: جُبہ (چوغہ)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چوغہ ہے کیا کسی نے اس کو دیا ہے اور اس کا رنگ سبز ہے تو دلیل ہے کہ پاک دین عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس۔ سفید اور نیا چوغہ ہے۔ دلیل ہے کہ پارسا اور با امانت عورت کرے گا۔ اور اگر زرد دیکھے تو بیمار عورت کرے گا۔ اور اگر نیلا دیکھے تو فکر مند اور غمناک عورت کرے گا۔ اور اگر سرخ چوغہ دیکھے تو عورت میں پسند ہو گی اور اس سے موافقت نہ کرے گی۔