D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چاه (کنواں) - اہل تعبیر

Topic: چاه (کنواں)

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کا پانی عمدہ اور ٹھنڈا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت سے خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں میں بہت پانی ہے تو دلیل ہے کہ عورت جواں مرد اور سخی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں تھوڑا پانی ہے تو دلیل ہے کہ سفلہ اور کمینی عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودا اور جلدی پانی نکل آیا ۔ تو دلیل ہے کہ عورت بیمار ہو گی اور اپنا مال بیماری میں کھائے گی اور اگر کنوئیں سے سیاہ پانی یا نیلا پانی نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر کنوئیں سے سفید پانی نکلے تو دلیل ہے کہ وراثت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کا پانی گہرائی میں گیا اور کچھ نہ رہا تو دلیل ہے کہ عورت ہلاک ہو گی اور اس کا مال ضائع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں زمین کے نیچے چلا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت ہلاک ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کنوئیں میں ڈول ڈالا ہے تا کہ پانی نکالے اور رسی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ادھورا فرزند پیدا ہو گا۔