D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چاه (کنواں) - حضرت ابن سیرین

Topic: چاه (کنواں)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کنوئیں کی اصل تاویل عورت ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی جگہ کنواں کھودتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنواں کھودنے میں کوئی اس کی مدد کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں اور اس عورت میں کوئی وکیل ہے اور چاہتا ہے کہ مکر و حیلہ سے اس عورت کی شادی کرائے۔ کیونکہ کہاوتوں میں کنواں کھودنا مکر و حیلہ ہے کہ فلاں فلاں کے لئے کنواں کھودتا ہے۔ یعنی اس کے ساتھ بدی اور مکر کرے گا۔ اور خواب میں کنوئیں کا پانی عورت کا مال ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے کنوئیں کا پانی پیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کا مال کھائے گا۔ اور اگر کنوئیں سے پانی پیا کہ جو پختہ اینٹ سے نکلا تھا۔ یہ عورت کے مال پر دلیل ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ کنواں کھودنے سے پانی نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ مفلس عورت سے شادی کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ کنوئیں کا پانی پینے میں خوش ذائقہ ہے تو دلیل ہے کہ عورت کا مال نفرت سے لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کنوئیں کا گرم پانی پیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کے مال کے لئے تکلیف اٹھائے گا۔