D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

جان (رُوح) - General

Topic: جان (رُوح)

حضرت محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جان کا دیکھنا فرزند یا مال یا عیال موافق ہے۔ اور اگر دیکھے کہ جان اس کے جسم سے نکل گئی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا عورت مرے گی یا اس کا مال ضائع ہو گا۔ اور یہ خود ہلاک ہو گا۔ اور اگر اپنی روح کسی نیک مرد کی صورت پر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے یہاں نیک فرزند ہو گا اور اس کا حال نیک ہو گا اور یا خوش طبع اور جوان مرد بادشاہ کی خدمت حاصل کرے گا اور اس کا حال نیک ہو گا اور اگر اپنی روح کو کسی برے مرد بدخو کی صورت پر دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔