جامہ (کپڑا - لباس) - حضرت اسماعیل
Topic: جامہ (کپڑا - لباس)
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس کپڑا دونوں طرف سے دور نگا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اہل دنیا اور اہل دین کے ساتھ ذلت سے زندگی بسر کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا کپڑا کھاتا ہے۔ تو دلیل . دلیل ہے کہ سفر میں رہے گا۔ یا کسی کام کے لئے اس کو قید خانہ میں لے جائیں گے ۔اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ ضائع ہوا۔ یا اس سے کسی نے لیا اور وہ خود برہنہ رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا اور ذلیل و خوار ہو دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے بہت کچھ خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پھٹا ہوا کپڑا پہنا ہے تو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا کپڑا پھاڑا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ غم ناک ہو گا اور اپنی عورت سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے کپڑے کو یا اپنے اہل خانہ کے کپڑے کو مومی کرتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا اپنا خویش سے جھگڑا پڑے گا یا دوست سے لڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کپڑا کسی نے چھینا ہے اور وہ نگا رہ گیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبے سے گرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نہ لگے ہوئے کپڑے کو کھولا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کھلے کپڑے کو پیٹتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا غائب شخص سفر سے واپس آئے گا۔ اگر دیکھے کہ عورتوں کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ لیکن اس کو بہت خوف لاحق ہو گا۔ اور ایک قول کے مطابق اس کو غم و اندوہ ملے گا اور بے حرمت ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردوں کا لباس رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر و نعمت حاصل ہو گی۔ اور خواب میں لباس کا پانا سفر کی دلیل ہے اور جامہ کے طول و عرض کے مطابق سفر کی مدت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ جامے کو تمام کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا۔ حضرت اصفہانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سب جاموں سے بہتر سوتی جامہ ہے۔ جس میں ریشم اور ابریشم نہ ہو۔ اور سوتی عنابی لباس یا ریشم کا لباس دونوں مال حرام اور فساد دین کی دلیل ہیں۔ اور جامہ دیبائے حریر اور ابریشم کا مردوں کے لئے برا اور عورتوں کے لئے اچھا ہے اور پرانا کپڑا بادشاہ کی طرف سے غم و اندوہ ہے۔ اور اگر کوئی خواب میں پرانا کپڑا بچے تو نیک اور اگر پرانا کپڑا خریدے تو بد ہے اور پرانا لباس پہننا برا اور پرانا کپڑا جسم پر سے اتارنا اچھا ہے۔