جامہ (کپڑا - لباس) - اہل تعبیر
Topic: جامہ (کپڑا - لباس)
اور بعض اہل تعبیر کے نزدیک سیاہ کپڑا خطیب اور قاضی اور بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعایا کے لئے غم و اندوہ ہے۔ اور نیلا کپڑا بہتان، غم اور مصیبت ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس رنگ دار کپڑا ہے۔ سبز سرخ اور زرد ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے یا اس ولایت کے حاکم سے ایسی بات سنے گا جو اسے بھلی نہ معلوم ہو گی۔