D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

جامہ (کپڑا - لباس) - حضرت ابن سیرین

Topic: جامہ (کپڑا - لباس)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ سرداری کے کپڑے پہنے ہوئے ہے۔ اگر اس کپڑے کا اہل ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام قوی ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وزارت کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہو اور ہے تو ہے کہ مال بہت پائے گا۔ لیکن لوگوں سے ملامت دیکھے " دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دربانی کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو عطا پہنچانے میں مددگار ہو گا۔ اور اگر جلاد کی پوشاک پہنے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نمبردار کی پوشاک پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ با امانت اور زبان آور ہو گا اور لوگوں کے ضروری کاموں میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ صوفیوں کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دین زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ زاہدوں کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ با امانت ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سوداگروں کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دنیا کا کاروبار نیک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اہل صلاح کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دین صلاح پر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اہل فساد کا لباس پہنے ہوئے ہے تو اندوہ اور غم کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مزدور کارکن کا لباس پہنا ہے تو دلیل ہے کہ فکر مند اور رنجور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ طبیب کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور لوگوں میں مشہور ہو گا۔ اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ یہودیوں کا لباس پہنا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کو مکر و حیلہ سے ہلاک کرے گا اور اس کا سر انجام بد ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ عیسائیوں کا لباس پہنے ہوئے ہے تو اس سے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس کے باعث دوست سے امن میں نہ ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ پادریوں کا لباس پہنے ہوئے ہے تو اس سے دلیل ہے کہ وہ بدعتی ہو گا اور اس کی رغبت کفر اور گمراہی کی طرف ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس آتش پرستوں کا لباس ہے تو دلیل ہے کہ اس کی رغبت بد دینوں اور جاہلوں کی طرف ہوگی اور دیکھے کہ سپاہیوں کا لباس پہنے ہوئے ہے تو اس سے دلیل ہے کہ اس کی کسی کے ساتھ عداوت ہوگی ۔ اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کے پاس کسی مرتد کا لباس ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کوئی شخص چیز دے کر واپس لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بت پرست کا لباس ہے۔ تو دلیل ہے کہ کسی بادشاہ یا امیر کی خدمت میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ عورت کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ اپنے بزرگ سے دور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ جیل والوں کے کپڑے پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ کسی کام کے لئے غمگین اور حاجت مند ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ قلی کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ امانت دار ہو گا اور انگشت نما ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گور کن کا لباس پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ کسی کمینے اور کم ہمت کی خدمت میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نا خدا کا لباس پہنے ہوئے ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو کسی مصلحت سے حلال کی روزی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ قصابی کا لباس اس کے پاس ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان اور اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے باشکوہ لباس پہنا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے ساتھ راستی سے صحبت نہ رکھے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس نیا کپڑا ہے اور دھوبی کا دھلا ہوا نہیں ہے تو نیکی کی دلیل ہے اور تنگ اور کمینہ کپڑا دیکھنا اور کو را کپڑا دھوبی کے دھلے سے بہتر ہے اور زریفت کا جامہ عقلمند اور دانا کنیز ہے۔ اور چادر کا کپڑا دھاری دار خیر و منفعت ہے۔ اور نامعلوم ری کا کپڑا کوڑے کا زخم یا سخت غم ہے جو اس کو پہنچے گا اور مقرر کپڑا طلب کیا ہوا مال ہے۔