جامہ (کپڑا - لباس) - حضرت ابن سیرین
Topic: جامہ (کپڑا - لباس)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑا کسب اور مرد کا کام ہے۔ اگر اپنے کپڑے اچھے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کسب اور کام بد ہو گا۔ اور اگر ! بادشاہ خواب میں اپنے کپڑے سیاہ دیکھ یں اپنے کپڑے سیاہ دیکھے تو اس کی نیک حال کی دلیل ہے۔ اور اگر رعیت اپنے کپڑے سیاہ دیکھے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ اور زرد کپڑا خواب میں بیماری ہے اور سرخ کپڑا خواب میں خوشی ہے اور توفیق طاعت ہے۔ دلیل یہ ہے کہ سبز کپڑا بہشتیوں کا ہے۔ وہ بھی اچھا ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : عَالَيَهُمْ ثِيَابُ سُندس خُضْرٍ وَ اسْتَبْرَق(ان کے اوپر سبز ریشم کے جاتے ہیں)۔ اور سفید کپڑا خواب میں دھویا ہوا دیکھنا آدمی کے کام کے بننے کی دلیل ہے۔ اور نیلا کپڑا نقصان کی دلیل ہے اور جلا ہوا کپڑا عورتوں کی دلیل ہے۔ جو بادشاہ کے باعث سے ہے اور پھٹا ہوا کپڑا راز کے ظاہر ہونے کی دلیل ہے۔ اور پشمینے اور نمدے اور ٹاٹ کا کپڑا مال اور مراد کے حاصل ہونے پر دلیل ہے اور چیتھڑے لگا ہوا کپڑا درویشی اور تنگدستی کی دلیل ہے، اور میلا کپڑا خواہ کسی قسم کا ہو، اندوہ اور غم کی دلیل ہے اور کاغذی کپڑا ملامت اور بدی کی دلیل ہے اور چوپاؤں کے پوست کا جامہ خیر اور منفعت کی دلیل ہے۔ اور بے درز کپڑا کفن کی شکل پر دلیل ہے کہ اس کے دین کے کام پورے ہو گئے ہیں۔ لیکن اس کی عمر بھی آخر کو پہنچ گئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا چمڑا پہنے ہوئے ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔