D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

جام (پیالہ) - حضرت جابر مغربی

Topic: جام (پیالہ)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالے اس کے گھر کی دیوار پر لگائے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان پیالوں کے شمار پر اس کی عورت اور کنیزیں ہوں گی اور اگر پیالہ سفید یا سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں صالح اور پارسا ہوں گی۔ اور اگر کوئی سرخ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں عیش پسند اور مفسد ہوں گی اور اگر زرد پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں بیمار اور زرد ہوں گی۔ اور اگر سیاہ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں غمناک اور مصیبت زدہ ہوں گی۔