D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چہار پایہ (چوپایہ ) - حضرت ابن سیرین

Topic: چہار پایہ (چوپایہ )

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چوپایہ ہے اور اس کا مطیع و فرماں بردار ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی قیمت کے مطابق جنگلی آدمی سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ جنگلی چوپایوں کا ریوڑ اس کے پاس آیا اور اس کا مطیع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ جن لوگوں کا مسکن جنگل میں ہے اس کے تابع ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جنگلی چوپاوں کو کہ دانا لوگوں سے جھگڑے گا۔