چادر - حضرت ابن سیرین
Topic: چادر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر خواب میں دیکھنا عورت کا ستر پوش ہے۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ عورتوں کی طرح چادر پہنے ہوئے ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کام میں خیر و شر ہے۔ لیکن اس کام کو اس سے برا جانیں گے اور اگر کوئی دیکھے کہ چادر پھٹ گئی ہے۔ یا جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس وقت اس کی پردہ داری کی جائے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ چادر شب خواب میں دیکھنا عورت ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس چادر شب ہے۔ یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ نئی عورت کرے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ نئی چادر خریدی ہے۔ تو دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا۔ اور اس کو فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ شوہر کرے گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کی چادر شب جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا اس کو طلاق دے گا۔