D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

توت (شهتوت) - حضرت ابن سیرین

Topic: توت (شهتوت)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شیریں توت موسم میں کھانا دلیل ہے کہ اس قدر اپنے کسب سے روزی پائے گا۔ اگر یہ خواب توت کے موسم میں دیکھے تو بے موسم سے نہایت اعلی ہے۔ اور اگر موسم پر نہیں ہے تو غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ توت شیریں کھاتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ جوان آدمی سے مزدوری، صلہ اور عطا پائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ شہتوت کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ غمگین اور فکرمند ہو گا۔