D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تنور - حضرت ابن سیرین

Topic: تنور

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تور خواب میں بزرگ اور گھر کا سردار ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ تنور خواب میں گھر کی مالکہ ہے۔ اگر دیکھے کہ نور اس کے پاس ہے تو دلیل ہے کہ امور خانہ داری میں انتظام ہو گا اور تندرستی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ نور گرا اور خراب ہو گیا ہے تو رنج اور آفت اور بیماری اور خانہ داری کی بربادی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ روٹی تنور میں لگتی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر حلال کی روزی پائے گا اور اس کا کام نیک ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ نور میں بہت سی آگ ہے اور بغیر روشنی کے ہے اور تنور پر آگ کی لپیٹ بغیر دھوئیں کے ہے تو دلیل ہے کہ سفر بیت المقدس یا حج کو جائے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : مِنْ شَاطِي الْوَادِي الأَيْمَن فِي الْبَقَعَتِهِ المُبَارَكَةِ (وادی ایمن کے کنارے سے مبارک جگہ میں) اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ صاحب خواب کو خیر و منفعت حاصل ہو گی۔