تندر (کرک) - حضرت جعفر صادق
Topic: تندر (کرک)
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کڑک کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے : اول عذاب دوم حکومت سوم زحمت چهارم دبدبہ - پنجم بادشاہ کا غصہ۔ اگر کوئی شخص خواب میں کڑک کی آواز برسنے کے وقت سنے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خیر و برکت ظاہر ہو گی۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ بارش اور کڑک اور بجلی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو بادشاہ سے خوف اور دہشت ہو گی۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ بارش میں اولے بھی پڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس ملک میں فتنہ عذاب اور ہلاکت برپا ہو گی۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ بجلی سخت کڑ کڑائی ہے۔ تو دلیل ہے کہ آوازہ اور ہیبت بادشاہ کی اس ملک میں چھا جائے گی۔ اور اگر دیکھے کہ کڑک، بجلی اور ہوا تاریک ہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ ظاہر ہو گا۔