D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تشنگی (پاس) - حضرت ابن سیرین

Topic: تشنگی (پاس)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیرابی پیاس سے بہتر ہے اور اگر دیکھے کہ بہت پیاسا ہے اور پانی نہیں ملا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین کے لئے یا دنیا کے لئے رنج اور زحمت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ پیاسا تھا یا پانی نہ ملا یا کسی نے اس کو دیا اور اس نے نہ پیا۔ تو دلیل ہے کہ رنج اور بلا سے نجات پائے گا اور آخر کار مراد کو پہنچے گا۔