طنت (تھال) - General
Topic: طنت (تھال)
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ طشت خواب میں خادمہ عورت ہے۔ نے حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ طشت خواب میں ایسی کنیز ہے کہ جس کے سپرد گھر کی ضروریات ہوتی ہوں۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس طشت ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ یا اس نے خریدا ہے تو دلیل ہے کہ گھر میں خادمہ عورت لائے گا۔ یا کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ طشت ٹوٹا ہے یا ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی کنیز بھاگے گی یا دنیا سے رحلت کرے گی۔ ۳۸ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے طشت خریدا ہے تو دلیل ہے کہ خادم عورت یا کنیزک کو اپنی عورت بنائے گا۔