ترنگبین (ترنجبین) - حضرت ابن سیرین
Topic: ترنگبین (ترنجبین)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ترنجبین مال حلال بے منت ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : وَانْزَلْنَا عَلَيْكُمُ الْمَنَّ وَالسَّلوى كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْتُكُمْ (اور ہم نے تم پر من اور سلوے کو اتارا ہے۔ ہماری دی ہوئی صاف ستھری چیزیں کھاؤ)۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی ترنجبین ہے۔ یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ بے امید جگہ سے بہت سی روزی پائے گا اور اس کے کاروبار نہایت انتظام سے ہوں گے۔