D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تریج لیموں، نینبو) - حضرت دانیال

Topic: تریج لیموں، نینبو)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ لیموں اگرچہ کسی قدر زرد ہوتا ہے۔ لیکن خوشبودار اور خوش ذائقہ اور دیکھنے میں اچھا ہوتا ہے۔ اور کہتے ہیں کہ بہشت کے میوؤں میں سے ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا نیک ہے۔ اگر کوئی ایک تریج یا دو تین خواب میں دیکھے تو اس کی تاویل فرزند ہے۔ اور اگر بہت دیکھے تو مال اور نعمت حلال پائے گا۔ اور خواب میں سبز ترنج کا دیکھنا زرد سے بہتر ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تریج خواب میں لوگوں کے نزدیک دولت مند اور خوبصورت مرد ہے۔ جس کو سب پسند کرتے ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ترنج ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے مرد سے صحبت ہو گی۔ اور اگر تریج اپنی گود میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ اس نے تربیج کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے مال سے یا کسی بزرگ کے مال سے کامیابی ہو گی اور اگر دیکھے کہ ترنج کو چھپایا اور لیٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سے تربیج ہیں اور کسی کو بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ کسی کے حق میں نیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج اس کی آستین میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند کنیزے پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ترنج آستین سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند حاصل ہو گا۔