D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ترب (مولی) - General

Topic: ترب (مولی)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مولی کا دیکھنا اور خاص کر اس کا کھانا غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ مولی کھائی ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر کھائی ہے اسی قدر غم و اندوہ اٹھائے گا۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو مولی دی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس سے اس کے دل کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو مولی دی ہے۔ یا گھر سے باہر پھینکی ہے اور اس کو ذرا بھی نہیں کھایا ہے۔ تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا۔