تخم کاشتن (بیچ ہونا) - حضرت ابن سیرین
Topic: تخم کاشتن (بیچ ہونا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے بیج بوئے اور پھر جمع کئے ہیں تو دلیل ہے کہ مرتبہ اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جہاں ہوئے ہیں وہیں کھاتا ہے۔ اس کی تاویل اول سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بوئے سے کچھ حاصل نہیں ہوا ہے یا نہ جاتا کہ اس کا پھل کیا ہے اور نہ اس کے تھوڑے اور بہت کو جانا۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ گندم ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ جو بوئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا مال جمع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاجرہ بویا ہے تو تھوڑے مال پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مسور اور باقلا اور لوبیا اور مانند اس کی بویا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔