تب (تب) - حضرت ابن سیرین
Topic: تب (تب)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو ہمیشہ تپ تھا کہ ایک پل بھی جدا نہیں ہوتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ہمیشہ فساد اور گناہ میں مبتلا رہے گا۔ توبہ کرنی چاہیے تاکہ عذاب سے نجات پائے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا تپ دراز ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا جسم درست اور عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تپ تھوڑا تھا۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف اور برعکس ہے۔