D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تازیانہ (کوڑا) - حضرت جابر مغربی

Topic: تازیانہ (کوڑا)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت اچھا کوڑا ہے۔ یا اس کی رسی ریشم کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوڑا لکڑی کا ہے تو یہ اس کے قوی چال ہونے کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کوڑا چمڑے کا ہے یا تمہ چڑے کا رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کوڑا اس کے ہاتھ میں ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا یا اپنے کام سے معزول ہو گا۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ گھوڑے پر بیٹھا ہے اور اس کو کوڑا مارتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کی جگہ کام کرے