D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تازیانہ (کوڑا) - حضرت ابن سیرین

Topic: تازیانہ (کوڑا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس نے خواب میں کسی کو کوڑا . مارا ہے۔ تو دلیل ہے کہ کسی کام میں مشغول ہو گا اور اس کو اس سے فائدہ نہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوڑا ہاتھ سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ جو کام کرتا ہے اس کو نہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جب اس کے کوڑا مارا ہے۔ اس کے جسم سے خون جاری ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ رنج کی باتیں سنے گا اور اگر دیکھے کہ اس سے خون نہیں نکلا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ہر ایک کوڑے کی ضرب پر ایک ایک درم پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ آ ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے کوڑے لگے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ مارنے والے سے مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوڑے کے زخم سے خون جاری ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ کوڑے کا زخم اس کے جسم پر رہا ہے تو دلیل ہے کہ رنج کی باتیں سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے کوڑے لگے ہیں اور مارنے والے کا پتہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اچانک مال پائے گا۔