D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تاریکی اندھیرا) - حضرت ابن سیرین

Topic: تاریکی اندھیرا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تاریکی راہ دین میں گمراہی ہے۔ اگر دیکھے کہ تاریکی خود لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر ضلالت اور گمراہی پائے گا۔ اگر کوئی دیکھے کہ تاریکی میں تھا اور پھر وہ تاریکی روشنی میں بدل گئی ہے۔ تو اس سے دلیل ہے کہ وہ توبہ کرے گا اور دین کا راستہ اس پر کھلے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پہلے وہ تاریکی میں تھا اور پھر اس پر روشنی ہو گئی ہے اور پھر تاریکی میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ یہ شخص منافق ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُوا وَلَوْ شَاءَ اللَّهُ لَنَعْبَ بِنُورِهِمْ (اور جب اندھیرا ہوتا ہے تو وہ ٹھر جاتے ہیں اور اگر اللہ چاہے تو ان کے نور کو دور