D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تاج - General

Topic: تاج

حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لئے خواب میں تاج دیکھنا ملک اور ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شوہر ہے اور عام لوگوں کے لئے نیک حال ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر سنہری اور جڑاؤ تاج ہے۔ تو دلیل ہے کہ بڑی عظمت اور بلند مرتبہ پائے گا۔ لیکن دین اور راہ شریعت میں کمزور ہو گا۔ اور اگر یہی خواب کوئی عورت دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر دنیا کے کاموں میں صاحب حشمت و جاہ ہو گا۔