D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

تاب دادن(بٹنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: تاب دادن(بٹنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ رسی یا رے کو بٹتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کو جائے گا۔ اور سفر کی کمی بیشی رہے اور رسی کی درازی اور کمی کے مطابق ہو گی۔ اگر دراز ہے تو سفر بھی دراز ہو گا اور اگر کوتاہ ہے تو سفر بھی کوتاہ ہو گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز دینے کے لئے دھاگہ بٹتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مصلحت کے لئے. کام کرے گا۔ یا راحت جان کے لئے کوئی ریاضت کرے گا۔