D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

نکلا ہے ا - حضرت اسماعیل

Topic: نکلا ہے ا

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی ناک ہاتھی کی سونڈ جتنی یا اس سے کچھ کم بڑھی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس قدر عزت اور مرتبہ بڑھے گا اور اس کے خویش بھی عزت پائیں گے: اور اگر کوئی دیکھے کہ اس کی ناک میں خوشبو گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک میں بدبو گئی ہے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے۔ حضرت حافظ رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کی ناک ندارد ہے۔ تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے خویشوں میں سے مرے گا۔ اور اگر اپنی دو ناک دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے عیال کے در میان اختلاف پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو خوشبو سنگھائی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس سے نفع حاصل ہو گا۔ اور اگر یہ خواب دیکھنے والی عورت ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ کسی نے بدبو اس کی ناک کے نیچے رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس شخص پر غصہ آئے گا۔