D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بینی (ناک) - حضرت ابن سیرین

Topic: بینی (ناک)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کی ناک سے مغز نکلا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سردار سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک سے کیڑا یا مکھی وغیرہ کوئی جانور نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک میں سوراخ ہے اور اس میں مہار پڑی ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی تواضع کرے گا۔ یا کسی بزرگ عورت سے ملاپ ہو گا اور اس سے مال و نعمت پائے گا۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک کا سرا بندھا ہوا ہے۔ چنانچہ وہ دم نہیں لے سکتا۔ تو دلیل ہے کہ اس کا کام رک جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بات ناک میں کہتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی دولت زائل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک کی کونپل کا چمڑا اترا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان حاصل ہو گا۔