D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بینی (ناک) - حضرت دانیال

Topic: بینی (ناک)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناک کو دیکھنا عزت اور مرتبے کی دلیل ہے اور جس قدر اس میں وہ زیادتی اور نقصان دیکھے گا۔ دیکھنے والے کے قدر اور مرتبے پر دلیل ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا ناک چھوٹا ہو گیا ہے تو اس کے قدر اور مرتبے کی کمی کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک گرمی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ قدر و مرتبے سے گرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک کا سوراخ فراخ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر معیشت فراخ ہو گی اور اگر سوراخ تنگ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت تنگ ہو گی۔