D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بینی (ناک) - حضرت جابر مغربی

Topic: بینی (ناک)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک سے خون نکلا ہے اور تعبیر دینے والے کو بتائے کہ میری ناک سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے اور بتائے کہ خون میری ناک کے اندر جاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال جائے گا۔ تعبیر بیان کرنے والے کو چاہئے کہ سائل کے لفظ پر تعبیر بیان کرے اور اس کی بات کو فال میں نگاہ میں رکھے۔ اور کوئی شخص اگر دیکھے کہ اس کے ناک کے دونوں سوراخ ایک ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ عقلمند عورت سے ملاپ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک کی کونپل کائی گئی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کے ختنے ہوں گے۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہو گا۔