بیماری - اہل تعبیر
Topic: بیماری
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اسی سال میں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیماری سے تندرست ہوا ہے اور گھر میں نہیں ہے اور کسی سے بات نہیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بیماری دراز ہو گی اور اس کے خطرے سے مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لوگوں میں بیٹھا ہے اور باتیں کرتا ہے تو جلد ہے کہ جلدی بیماری سے صحت اور تندرستی حاصل کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ وہ بیماری کے باعث برہنہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ جلدی مرے گا۔