D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آگ میں نور دیکھے

Topic: آتش

اور اگر اس آگ میں نور دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے خویشوں اور فرزندوں میں سے کسی کے یہاں بچہ آئے گا کہ لوگ اس کی تعریف کریں گے اور اس نور آتش کے برابر بزرگی اور مال پائے گا اور اگر رزمگاہ میں آگ دیکھے تو یہ سخت بیماریوں کی دلیل ہے۔ جیسے ا طاعون سرسام مرگ ناگهانی و غیره خدا نخواستہ۔ اگر آگ دھوئیں کے ساتھ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے ڈر اور خوف ہو گا اور اگر آگ کو بازار میں دیکھے تو یہ بازار والوں کی بے دینی کی دلیل ہے کہ بازار والے تجارت میں انصاف نہیں کرتے ہیں اور خریدی ہوئی چیزوں میں جھوٹ بولتے ہیں اور اگر کسی ملک میں آگ لگی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ وہاں کے لوگ بادشاہ کے ساتھ لڑتے ہیں اور اس سے رعایا پر ظلم ہوتا ہے۔ اگر نا معلوم مہینے میں آگ دیکھے تو بے دینی کی دلیل ہے اور اگر کسی کے کپڑوں کو آگ لگی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس پر مصیبت اور دہشت اور خوف پڑے گا اور اگر اپنے آپ کو آگ پر کھڑا ہوا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو رنج پہنچے گا۔