پیل (ہاتھی) - حضرت ابن سیرین
Topic: پیل (ہاتھی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اہل تعبیر کہتے ہیں کہ رات اور دن میں خواب کے اندر سوائے ہاتھی کے کچھ فرق نہیں ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ ہاتھی پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ نابکار عورت کریگا۔ اور اگر یہ خواب دن کو دیکھے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا کنیز کو فروخت کریگا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی کو جان سے مارا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے کوئی بادشاہ مارا جائے گا یا کسی مضبوط قلعہ کو فتح کریگا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی نے اپنا پاؤں اس کے سر پر رکھا ہے اور اس کو مار ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت