پیکر (تصویر) - حضرت ابن سیرین
Topic: پیکر (تصویر)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پیکر خواب میں عورت ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس تصویر ہے۔ تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی سے تصویر خریدی ہے۔ تو دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے تصویر ضائع ہو گئی ہے یا ہاتھ سے گر کر شکستہ ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ یا اس کی عورت دنیا سے رحلت کرے گی۔ اور اگر اپنی تصویر کا چہرہ دوسری صورت پر دیکھے تو دلیل ہے کہ جس عورت کو دیکھا ہے اس کے مطابق اس کے احوال پھر جائیں ۔ گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنی پیکر کو بری صورت سے بدلا ہوا دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا حال متغیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے حال اور صورت پر ہو گئی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے حال پر خدا تعالے کی طرف رجوع کرے گا اور اگر اپنی پیکر باشکوہ دیکھے تو دلیل ہے کہ سب لوگ اس سے منہ موڑیں گے۔ اور اس پر ظلم کریں گے۔