پیکر (تصویر) - حضرت جابر مغربی
Topic: پیکر (تصویر)
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ آدمی کی تصویر حیوان کی تصویر سے بدل کی ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ شخص بد مذہب اور جھوٹا ہو گا۔ یا خدا تعالے کی صفات میں ناجائز بات کہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی تصویر دوسری طرح کی کہ اس کی جنس سے نہیں ہے، ہو گئی ہے۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کو کوئی مشکل کام پیش آئے گا۔ اور وہ اس میں حیران ہو گا۔ اور خواب میں تصویر بنانے والا ایسا شخص ہے کہ جو خدا تعالے پر بہتان باندھتا ہے۔