D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بیع (خرید و فروخت) - حضرت ابن سیرین

Topic: بیع (خرید و فروخت)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قرآن شریف بیچنا اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا دین اس کے نزدیک ذلیل و خوار ہے۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنا غلام فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام اس پر تنگ ہو گا اور وہ ظالم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی عورت کو بیچا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی حرمت اور بزرگی زائل ہوگی اور بدنام ہو گا۔ لیکن اگر اس عورت کے سوائے جو بیچی ہے اس کی اور عورت ہو دے تو دلیل ہے کہ اس کی پھر بہتری ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو چیز دین میں پیاری ہے۔ اس کا خواب میں بیچنا برا ہے اور اس کا خرید نا اچھا ہے۔