پیر شدن (بوڑھا ہونا) - حضرت ابن سیرین
Topic: پیر شدن (بوڑھا ہونا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اگر کوئی شخص دیکھے کہ بوڑھا ہو گیا ہے اور اس کے بال سفید ہو گئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر نامعلوم بوڑھے کو دیکھے کہ خوش و خرم . ہے تو دلیل ہے کہ کسی دوست سے اس کی مرادیں پوری ہوں گی اور غم سے نجات پائے گا۔ اور اگر کسی معلوم بوڑھے کو خواب میں دیکھے کہ خرم اور شاد ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سے کوئی چیز ملے گی۔ اور اگر اس کو ترش رو اور غمگین دیکھے تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔ ۹۴