D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بيت المعمور - حضرت ابن سیرین

Topic: بيت المعمور

بیت المعمور خانہ کعبہ کے اوپر چوتھے آسمان پر ایک مکان ہے اور وہاں فرشتے حج کرتے ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیت المعمور میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کے درمیان علم اور امانت کے ساتھ ظاہر ہو گا اور بیت اللہ شریف کا حج کرے گا اور دشمنوں سے محفوظ رہے گا۔ اور اگر بیت المعمور کو زمیں پر دیکھے تو دلیل ہے کہ عالم اور عادل بادشاہ کا مصاحب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیت المعمور میں گھر بنایا ہے یا اس میں سویا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آگئی ہے۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بیت المعمور کے ارد گرد طواف کرتا ہے تو بھی یہی تاویل ہے کہ وہ دنیا سے رحلت کرے گا۔ اور اگر کسی نے بیت المعمور کو مسجد کی طرح دیکھا اور اس میں نماز پڑھی۔ تو دلیل ہے کہ اس کی تمام مرادیں پوری ہوں گی۔