پیراهن - حضرت دانیال
Topic: پیراهن
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید پیراہن دیکھنا مرد ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ پیراہن کا دیکھنا اس کے حال اور کام اور کسب معیشت کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ نیا اور فراخ پیراہن پہنے ہوئے ہے تو صلاح کار اور نیک احوال کی دلیل ہے۔ اور اگر پیراہن کا ایک ٹکڑا پھٹا ہوا دیکھے تو اس کی تحویل نیک اور بد کے درمیان ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پیراہن پرانا اور میلا ہے تو دلیل ہے کہ درویشی اور بے چارگی اور رنج و غم اس کو پہنچے گا۔ اور جس قدر پیراہن زیادہ پرانا میلا اور زیادہ پھٹا ہوا ہو گا۔ بلا اور مصیبت اور خوف زیادہ ہو گا کہ صاحب خواب ہلاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو اپنا پیراہن پہنایا اور دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے بادشاہی لے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے نیا پیرہن